LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے

کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل کینسر کے کیسز میں اضافہ

Web Desk

16 February 2026

کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جن میں بچوں اور بالغوں میں مختلف علامات سامنے آتی ہیں۔

جناح اسپتال کے ماہر امراض ہڈی و جوڑ، ڈاکٹر سجاد بگھیو نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ٹیومرز ہڈی، پٹھوں، چربی اور دیگر نرم ٹشوز کے کینسر پر مشتمل ہوتے ہیں، لیکن اکثر لوگ انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔

بچوں میں علامات

  • ہڈیوں کے ٹیومرز زیادہ عام

  • اکثر درد ہوتا ہے

  • بیرونی سوجن یا نمایاں علامات نہیں ہوتیں

بالغ افراد میں علامات

  • گوشت اور پٹھوں کے ٹیومرز زیادہ عام

  • ابتدائی طور پر درد نہیں ہوتا

  • سوجن ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے، جس پر توجہ دینا ضروری ہے

خطرے کی علامتیں

  • ہاتھ، پیر یا ٹانگ میں مسلسل بڑھتی ہوئی سوجن جو ایک ماہ سے زیادہ برقرار رہے

  • ہڈی میں ایسا درد جو رات کے وقت زیادہ ہو یا عام دواؤں سے کم نہ ہو

  • معمولی چوٹ سے ہڈی ٹوٹ جائے، جو پہلے سے موجود بیماری یا کینسر کی نشانی ہو سکتی ہے

ڈاکٹر سجاد بگھیو نے کہا کہ بائیوپسی سے پہلے کیس کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں، جس میں ایکس رے، ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ شامل ہیں۔ علاج کے عمل میں پہلے شدید کیسز میں کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کی جاتی ہے، اور اس کے بعد سرجری کی جاتی ہے۔

ان کے مطابق، گوشت اور پٹھوں کے ٹیومرز بالغوں میں اکثر بغیر درد کے شروع ہوتے ہیں، اسی لیے بروقت تشخیص بہت اہم ہے، جبکہ بچوں میں ہڈیوں کے ٹیومرز درد کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر نے عوام کو ہدایت کی کہ مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر ماہر آرتھوپیڈک یا آنکولوجی سرجن سے رجوع کریں اور دیسی علاج پر انحصار نہ کریں۔