LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

پنجاب حکومت کا سکولوں میں خسرہ ویکسین لگانے کا اعلان

Web Desk

14 November 2025

چوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب کا اہم قدم سامنے آیا ہے،سکولوں میں خسرہ ویکسین لگائی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں 17 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ/روبیلا ویکسین مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور 17 نومبر سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری صحت و آبادی، سیکرٹری تعلیم سکولز، سپیشل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم، اے ایس ٹیکنیکل، اے ایس ورٹیکل پروگرام بھی اجلاس میں موجود تھے جب کہ صوبہ بھر سے سی ای او صحت و تعلیم کی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر بچے کو صحت مند و توانا دیکھنا چاہتی ہیں، خسرہ ویکسین کے ساتھ ساتھ 11 منتخب اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے
اُن کا کہنا تھا کہ ہر خصوصی مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن لازمی قرار دے دی،محکمہ سکولز کے تعاون سے پہلے بھی ایچ پی وی کی مہم تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر ایچ پی وی مہم میں محکمہ سکولز کے تعاون سے 90 فیصد سے زیادہ کی کوریج کے اہداف حاصل کئے، بیماریوں سے بچاؤ پر کام کرنے سے ہسپتالوں پر لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائے گی۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ای پی آئی پنجاب کی تمام ویکسین 100 فیصد محفوظ اور پوری دنیا میں زیر استعمال ہے، خسرہ/ روبیلا ویکسی نیشن مہم میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو بھی اعتماد میں لیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم ای پی آئی پروگرام کو مذید مظبوط کریں گے تاکہ ائیندہ کوئی سپیشل مہم کی ضرورت نہ پڑے،بر وقت اقدامات کی بدولت گذشتہ سال کی نسبت امسال خسرہ کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔