روزانہ تین کپ چائے کس خطرناک بیماری امکانات کم کر سکتی ہے؟
Web Desk
11 February 2026
ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ دو سے تین کپ کیفین والے گرم مشروبات، جیسے چائے یا کافی، پینے سے ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریباً 15 سے 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
اس تحقیق میں امریکا کے ایک لاکھ 31 ہزار افراد کے صحت کے ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا۔ شرکاء سے روزانہ کیفین کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں اور 40 سال تک ان کی یادداشت اور مجموعی صحت کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ دو سے تین کپ چائے یا کافی پینے والوں میں دماغی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ کم تھا، تاہم تین کپ سے زیادہ استعمال کا کوئی اضافی فائدہ سامنے نہیں آیا۔ تحقیق کے مطابق کیفین والے مشروبات دماغی افعال کو بہتر رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور بعض دماغی ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی سے بھی وابستہ پائے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرزِ زندگی ڈیمنشیا سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ کیفین بھی دماغ کو اس مرض سے کسی حد تک محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026