واشنگٹن: پاکستانی صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو “شی لیڈز دی نیشنز” ایوارڈ سے نوازا گیا
Web Desk
10 February 2026
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس میں منعقدہ ’’She Leads the Nations Global Summit‘‘ میں اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں دنیا بھر سے منتخب خواتین رہنماؤں کو ان کی قیادت اور خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔ سائرہ پیٹر نے پرفارم کرتے ہوئے اوپیرا آریا “I Know That My Redeemer Liveth” پیش کی، جسے مظلوم خواتین کے نام منسوب کیا۔
سائرہ پیٹر نے کہا کہ امریکی کانگریس میں مدعو ہونا اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی لباس میں تصویر بنوانا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوفی موسیقی کے ذریعے خواتین اور بچوں میں امید اور وقار کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے صوفی پیغامِ امن اور ہم آہنگی کو دنیا بھر میں موسیقی کے ذریعے پہنچایا اور نوجوان خواتین کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026