LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
الجزائر کا اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی روس کے یوکرین کے صنعتی شہر پاولو ہراد پر حملے، 7 افراد ہلاک، 76 زخمی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، عبدالعزیز الوصل جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام

پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس کے تقرر و تبادلے

Web Desk

9 February 2026

حکومت نے پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حفیظ معین الدین کو جناح ہسپتال لاہور کا ایم ایس مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ پروفیسر محسن شاہ کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر جناح ہسپتال میں پی ایم او تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمان کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا ایم ایس، اور ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کو میاں منشی ڈی ایچ کیو ہسپتال لاہور، ڈاکٹر رانا خرم آفتاب کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ، ڈاکٹر کامران آصف کو چلڈرن ہسپتال ملتان، اور ڈاکٹر سعود افضل عزیز کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فیصل وحید کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ کو نشتر ٹو ملتان، جبکہ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تمام تقرریاں پی سی ایس ایکٹ 1974 کے تحت کی گئی ہیں۔