LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
الجزائر کا اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی روس کے یوکرین کے صنعتی شہر پاولو ہراد پر حملے، 7 افراد ہلاک، 76 زخمی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، عبدالعزیز الوصل جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام

ملک بھر میں 4 روز میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

Web Desk

6 February 2026

اسلام آباد: پاکستان میں 2026ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری ہے، جس میں گزشتہ چار دنوں کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔ مہم میں انسدادِ پولیو کے لیے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبوں اور علاقوں کی صورتحال کچھ یوں ہے:

  • پنجاب: 2 کروڑ 24 لاکھ سے زائد

  • سندھ: 95 لاکھ 85 ہزار سے زائد

  • خیبر پختونخوا: 67 لاکھ 64 ہزار سے زائد

  • بلوچستان: تقریباً 20 لاکھ 55 ہزار

  • اسلام آباد: 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد

  • گلگت بلتستان: 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد

  • آزاد کشمیر: 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد

پولیو مہم کے دوران انسدادِ پولیو ورکرز کی کوششوں سے ملک بھر میں بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں، تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔