LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

ذیابیطس سے مریضوں میں ایک اور سنگین پیچیدگی کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

Web Desk

12 November 2025

زندگی کس کو پیاری نہیں ہوتی مگر اچھی صحت کے بغیر جینا آسان نہیں ہوتا اور وہ جہنم جیسی لگنے لگتی ہے اور موجودہ عہد میں جو مرض انسانوں کے لیے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے وہ ذیابیطس ہے۔
ذیابیطس وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو چاٹ جاتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بروقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کرگردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے بیشتر مریضوں کو اکثر بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا۔
اب سائنسدانوں نے ایک ایسی علامت دریافت کی ہے جس کا سامنا ہونے پر آپ کو بلڈ شوگر ٹیسٹ کرالینا چاہیے۔
اسپین کی بارسلونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کے سننے کی حس متاثر ہوتی ہے۔
یعنی اگر اچانک آپ کو سننے کے مسائل کا سامنا ہو رہا ہے تو بہتر ہے کہ شوگر ٹیسٹ کرالیں کیونکہ یہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔
اس تحقیق میں 17 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جن میں 3910 ذیابیطس کے مریض اور 4084 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں حس سماعت سے محروم ہونے کی شرح 40 سے 71 فیصد تک تھی جبکہ صحت مند افراد کے مقابلے میں ان میں یہ خطرہ 4.19 گنا زیادہ ہوتا ہے۔