ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے ٹیوشن فیس کی حد مقرر
Web Desk
30 January 2026
وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نجی کالجز کے لیے ٹیوشن فیس کی حد طے کر دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ٹیوشن فیس 18 لاکھ روپے سالانہ ہوگی، جس میں تمام ضمنی چارجز شامل ہیں۔سیکشن 2025-2024 کے تمام طلبہ پر 18 لاکھ روپے فیس لاگو ہوگی۔ جبکہ سیکشن 2026-2025 کے لیے فیس میں 5 فیصد اضافہ کر کے 18.9 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بعد ازاں ٹیوشن فیس میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی بنیاد پر ہوگا اور اس حوالے سے الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیس کی حد پر عمل کریں، اور خلاف ورزی کی صورت میں پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
این آئی سی وی ڈی کی خصوصی پروگرام کے تحت بچوں کی 500 سرجریز مکمل
6 August 2026
ورزش سے دل کی بے ترتیبی کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، تحقیق
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026
زیادہ چینی کھانے کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
5 August 2026
امریکا: پیدائش سے پہلے بچے کی کامیاب سرجری، نقص رحمِ مادر میں ہی درست کر دیا گیا
5 August 2026
جدید پولٹری فارمنگ خطرناک بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے، انتباہ
5 August 2026
کولیسٹرول کم کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم انکشاف!
5 August 2026