وزارتِ صحت اور ڈریپ: ہیپاٹائٹس ڈیلٹا سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور مقامی تیاری کا اہم اقدام
Web Desk
30 January 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں وزارتِ صحت اور DRAP کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں Huahui Health (چین) اور IQVIA پاکستان کے نمائندگان بھی شریک تھے۔
Huahui Health نے اپنی جدید تھراپی HH-003 کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حال ہی میں فیز 2 بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلز مکمل کر چکی ہے اور چین میں محفوظ اور مؤثر ہونے کی بنیاد پر منظوری حاصل کر چکی ہے۔ FDA نے اسے بریک تھرو تھراپی کا درجہ دیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً دس لاکھ افراد HDV سے متاثر ہیں اور 20 فیصد ہیپاٹائٹس بی کے مریض بھی ڈیلٹا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ جگر کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے جدید اور سستی ادویات تک رسائی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ Huahui Health اور پاکستانی دوا ساز کمپنی کے درمیان شراکت داری کے ذریعے مقامی تیاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ فیز تھری کلینیکل ٹرائلز کے ریگولیٹری عمل کو تیز کر کے عالمی معیار کے مطابق علاج مستحق مریضوں تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
این آئی سی وی ڈی کی خصوصی پروگرام کے تحت بچوں کی 500 سرجریز مکمل
6 August 2026
ورزش سے دل کی بے ترتیبی کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، تحقیق
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026
زیادہ چینی کھانے کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
5 August 2026
امریکا: پیدائش سے پہلے بچے کی کامیاب سرجری، نقص رحمِ مادر میں ہی درست کر دیا گیا
5 August 2026
جدید پولٹری فارمنگ خطرناک بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے، انتباہ
5 August 2026
کولیسٹرول کم کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم انکشاف!
5 August 2026