سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
Web Desk
24 January 2026
اگر آپ لمبی اور صحت مند زندگی کے خواہش مند ہیں تو اس کے لیے سخت ورزش یا مشکل معمولات اپنانا ضروری نہیں، بلکہ مختلف جسمانی سرگرمیوں کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہی کافی ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طویل المدتی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جن کی صحت کا جائزہ 30 سال سے زیادہ عرصے تک لیا گیا۔
تحقیق کے دوران شرکاء کی ذاتی معلومات، طبی تاریخ اور طرزِ زندگی سے متعلق تفصیلات ہر دو سال بعد جمع کی جاتی رہیں۔ اس دوران یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ چہل قدمی، جاگنگ، سیڑھیاں چڑھنے، سائیکل چلانے، ٹینس یا اسکواش جیسی جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں یا نہیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق مختلف اقسام کی ورزشوں کو معمول بنانے والے افراد میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ تقریباً 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ جبکہ صرف چہل قدمی کو عادت بنانے سے ہی یہ خطرہ 17 فیصد تک گھٹ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تحقیق اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ معمولی لیکن باقاعدہ جسمانی سرگرمیاں صحت مند اور طویل زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026