LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

تھنک فیسٹ: غذا کی قلت دور کرنے کیلئے ماحولیات کو قومی ایشو بنائیں، ذوالفقار بھٹو جونیئر

Web Desk

23 January 2026

لاہور: تھنک فیسٹ 2026 کے پہلے سیشن میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے زور دیا کہ ماحولیات کو قومی ایشو بنایا جائے تاکہ غذا کی قلت اور مستقبل کے خطرات جیسے سیلاب سے نمٹا جا سکے۔

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ماحولیات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو گھر میں باغبانی کرنی چاہیے اور ماحول کا ہماری زندگی پر براہِ راست اثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل معیشت کے ساتھ منسلک ہونے چاہئیں اور پاکستان اپنی شناخت کی تلاش میں ہے۔

بھٹو جونیئر نے مزید کہا کہ دریائے سندھ اور راوی ہماری پہچان ہیں اور ماحولیات کو حب الوطنی کا حصہ بنایا جائے۔ ان کے مطابق، ہر منصوبہ عوام کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ صرف اشرافیہ کے لیے۔

واضح رہے کہ تھنک فیسٹ 2026 تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ملکی اور عالمی سیاسی و سماجی موضوعات پر ماہرین بحث کریں گے۔