وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال انڈونیشیا کے دورے پر، صحت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت
Web Desk
19 January 2026
جکارتہ: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق جکارتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر برائے انڈونیشیا نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیرِ صحت انڈونیشیا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں صحت، طبی تعاون، ہیلتھ سیکیورٹی اور پبلک ہیلتھ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں اہم ثابت ہوگا، جبکہ مشترکہ اقدامات اور تجربات سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔
متعلقہ عنوانات
بچپن میں میٹھے مشروبات ادھیڑ عمری میں کن مسائل کا سبب بن سکتا ہے؟
24 June 2026
پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کا عالمی ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 10 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
24 June 2026
ایبولا وائرس سے متعلق سائنس دانوں کا انتباہ!
23 June 2026
بھارت میں خطرناک بیماری کا حملہ، ایک شخص ہلاک
23 June 2026
خواتین اچھی نیند کے باوجود خود کو زیادہ تھکا ہوا کیوں محسوس کرتی ہیں؟
23 June 2026
چیونگ گم دل کی صحت کے لیے مفید؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
22 June 2026
پی ایم اینڈ ڈی سی میں ادارہ جاتی اصلاحات کا آغاز
22 June 2026
قصور میں گردے کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری پر8 افراد کے خلاف مقدمہ درج
22 June 2026