LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

ماہرین صحت کی نشاندہی: چند سبزیاں کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار

Web Desk

17 January 2026

ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ باورچی خانے میں موجود کچھ عام سبزیاں کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان سبزیوں میں شامل قدرتی اجزاء جسم کو اندرونی طور پر مضبوط بناتے ہیں اور نقصان دہ خلیات کے خلاف دفاعی کردار ادا کرتے ہیں۔

طبی تحقیق کے مطابق پھول گوبھی، بند گوبھی، پالک، ٹماٹر، لہسن، پیاز، گاجر، شملہ مرچ اور چقندر جیسی سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ سبزیاں نہ صرف مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں بلکہ آنتوں، معدے، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو بھی کم کر سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان سبزیوں کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تاہم، صرف غذا ہی نہیں بلکہ ورزش، تمباکو نوشی سے پرہیز اور باقاعدہ چیک اپ بھی کینسر سے بچاؤ کے لیے ضروری ہیں۔