LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا

لوگوں کی وہ عام عادت جو پیٹ پھولنے کا شکار بنا دیتی ہے

Web Desk

13 January 2026

اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پیٹ بہت زیادہ بھر گیا ہے، حالانکہ کھانے کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ ماہرین کے مطابق ایسا زیادہ تر نمک کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔

نمک یا سوڈیم جسم کے لیے ضروری ہے، مگر زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے جسم میں پانی جمع ہوتا ہے جس سے پیٹ پھولنے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

2019 کی تحقیق میں دیکھا گیا کہ نمک کی زیادہ مقدار والے غذاؤں کا استعمال کرنے والے افراد میں پیٹ پھولنے کا مسئلہ زیادہ عام تھا، چاہے وہ مغربی طرز کی غذا کھائیں یا زیادہ فائبر والی۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق روزانہ 2300 ملی گرام سے کم نمک استعمال کرنا چاہیے، یعنی تقریباً ایک چائے کا چمچ۔

زیادہ نمک کے استعمال سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کی صحت متاثر ہوتی ہے، اس کے علاوہ گردے، ہڈیاں اور معدے کے کینسر کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔