وزن گھٹانے والی ادویات کے استعمال سے متعلق ہوشرُبا انکشاف
Web Desk
12 January 2026
ویگووی اور مونجارو جیسی وزن گھٹانے والی ادویات کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم ماہرین نے ان ادویات کے بغیر نسخہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی جانب سے 5260 افراد پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق رواں سال تقریباً 33 لاکھ افراد وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کر سکتے ہیں۔ سروے میں 2.9 فیصد شرکاء نے بتایا کہ وہ جی ایل پی-1 ادویات کے ذریعے وزن کم کر رہے ہیں، جس کا مطلب تقریباً 16 لاکھ افراد بنتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ان میں سے 15 فیصد افراد ایسی ادویات استعمال کر رہے ہیں جنہیں وزن کم کرنے کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس حاصل نہیں۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ آف لیبل ادویات کا غیر تجویز شدہ استعمال صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026