LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

کراچی میں سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ

Web Desk

12 January 2026

کراچی: شہر میں سردی بڑھنے کے باعث سانس کے امراض میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق خشک سردی کی وجہ سے بچوں میں نمونیا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ آنے والے بچوں کی تعداد 60 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 20 سے 30 فیصد بچوں کو حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال میں داخل کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی بھی بچوں کی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ والدین بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں، سرد ہوا سے محفوظ رکھیں اور دھول، دھوئیں و آلودہ ماحول سے دور رکھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔