LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

Web Desk

10 January 2026

بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 37 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 509 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 262 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے سے 4 لاکھ 05 ہزار 745 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 270 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 465 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی 232 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 257 روپے کی سطح پر آگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔