LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

نیزل سپرے سانس کی نالیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، ماہرین

Web Desk

9 January 2026

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈی کونجیسٹنٹ نیزل سپرے کا حد سے زیادہ اور طویل استعمال ناک کی سانس کی نالیوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق تقریباً 60 فیصد افراد اس بات سے لاعلم ہیں کہ ناک کے اس سپرے کو مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہیے، جس کے باعث وہ ری باؤنڈ کنجیشن یعنی دوبارہ شدید ناک بند ہونے کی شکایت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

رائل فارماسیوٹیکل سوسائٹی کے مطابق سپرے کے طویل استعمال سے ناک کی حساس خون کی نالیوں میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے، جس سے ناک کی رکاوٹ مزید بڑھتی ہے اور مریض دوا پر انحصار کرنے لگتا ہے۔ اس کیفیت کو طبی اصطلاح میں رائٹائٹس میڈیسیمنٹوزا کہا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں جلن، نزلہ، چھینکیں اور مستقل ناک بند ہونے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جبکہ بعض مریضوں کو سرجری تک کروانا پڑتی ہے۔