LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا

کوئٹہ: نجی نرسری سے بچے کے مبینہ اغوا اور تبدیلی کا معاملہ، تین افراد گرفتار

Web Desk

9 January 2026

کوئٹہ کی ایک نجی نرسری سے بچے کے مبینہ اغوا اور تبدیلی کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے جبکہ ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حساس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔