LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری

پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر، وزیرِ تجارت کا امریکن بزنس کونسل سے خطاب

Web Desk

8 January 2026

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور گزشتہ تین برسوں میں معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کے مطابق معیشت کی صورتحال آج ڈھائی سے تین سال پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مشکل مگر ضروری فیصلے کیے گئے۔

جام کمال خان نے بتایا کہ شرحِ سود 22.5 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹس میں آ گئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں تین سے چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بھی بہتر رہی ہے اور حکومت و نجی شعبہ مل کر معاشی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران امریکن بزنس کونسل نے پاکستان کی معاشی سمت اور اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔