LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز

حکومت اور ویزا سیمیا کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ پر اتفاق

Web Desk

8 January 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ویزا سیمیا کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور مالی شمولیت کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹس اور مالی شمولیت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، جس کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی توثیق کی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے اور سرکاری ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام اور ادائیگی نظام میں اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق ویزا حکام نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل پیمنٹس میں توسیع کے لیے بینکوں اور فن ٹیک اداروں کے درمیان شراکت داری پر زور دیا۔ ملاقات میں ٹئیر ٹو اور ٹئیر تھری شہروں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ، چھوٹے کاروباروں کے لیے کیش لیس ادائیگی سہولیات بڑھانے، فراڈ سے بچاؤ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ ترسیلات زر اور ای کامرس میں ڈیجیٹل نظام کے مؤثر استعمال پر بھی غور کیا گیا۔