سرد موسم میں جسم میں پانی کی کمی کا اشارہ دینے والی 6 نشانیاں
Web Desk
25 November 2025
موسم سرما کے دوران جسم میں پانی کی کمی کا خیال کسی کے ذہن میں نہیں آتا، کیونکہ پسینہ خارج ہی نہیں ہوتا۔
مگر سرد موسم کے اپنے خطرات ہوتے ہیں اور آپ کا جسم سرد مہینوں کے دوران بھی پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوسکتا ہے۔
اکثر افراد سردیوں میں ڈی ہائیڈریشن کو محسوس نہیں کرتے کیونکہ ٹھنڈ کے باعث پیاس کا احساس کم ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آپ کو ان نشانیوں کے بارے میں جاننا چاہیے جو سرد موسم میں جسم میں پانی کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں۔
جِلد خشک ہونا
سرد موسم کی روایتی خشکی سے ہٹ کر جسم میں پانی کی کمی سے جِلد کے مسائل کا مسلسل سامنا ہوتا ہے۔
اگر جِلد غیرمعمولی حد تک خشک ہو جائے اور لپ بام لگانے کے باوجود ہونٹ پھٹنے لگے تو یہ ڈی ہائیڈریشن کی نشانی ہوسکتی ہے۔
غیر معمولی نقاہت اور تھکاوٹ
ویسے تو سرد موسم میں اکثر افراد کو سستی محسوس ہوتی ہے مگر پانی کی کمی سے طاری ہونے والی تھکاوٹ یا نقاہت مختلف ہوتی ہے۔
جب جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے تو خون کا بہاؤ گھٹ جاتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
آرام کرنے کے باوجود بھی حالت میں کوئی بہتری نہیں آتی۔
سر درد
موسم سرما میں کئی بار سر درد کا سامنا ٹھنڈ یا نزلہ زکام کی وجہ سے نہیں ہوتا، ڈی ہائیڈریشن سے بھی سر درد کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ایسے سر درد کے ساتھ سر چکرانے کی علامت بھی سامنے آتی ہے۔
اگر آپ کو اکثر نتھنوں کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے یا سانس لینے میں مشکل محسوس ہوتی ہے تو جسم میں پانی کی کمی سے ان کی علامات کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
پیشاب کی رنگت میں تبدیلی
پیشاب کی رنگت سے جسم میں پانی کی سطح کا اندازہ لگایا جاسکتا ہےمناسب مقدار میں پانی نہ پینے سے مسلز کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور ان میں کھچاؤ کا احساس سرد موسم کے معمول کے مسلز کے مسائل سے مختلف ہوتا ہے۔
گلا خشک ہونا اور خراش
مسلسل گلا خشک رہنا یا خراش محسوس ہونا، خاص طور پر گھر کے اندر، یہ بھی ڈی ہائیڈریشن کی ایک نشانی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026
فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
9 September 2026
برطانیہ: فلاحی اداروں کیلئے عطیہ جمع کرنیوالے بے گھر پیانسٹ کو بالآخر گھر مل گیا
9 September 2026
ہارٹ سرجری کے بعد مریض حیران کن طور پر جِلد کے کینسر سے صحتیاب
9 September 2026