LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا

کھجوروں کے استعمال سے صحت کو ہونے والے 6 بہترین فوائد

Web Desk

8 December 2025

کھجوریں سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور اس کی متعدد اقسام ہوتی ہیں۔

یہ تازہ اور خشک دونوں شکلوں میں دستیاب ہوتی ہیں اور ہم لوگ زیادہ تر خشک کھجوریں ہی استعمال کرتے ہیں۔
کھجوروں میں قدرتی شکر ہوتی ہے جس کے باعث خشک ہونے پر وہ زیادہ میٹھی ہو جاتی ہیں۔
مگر میٹھا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ کے لیے نقصان دہ ہیں، درحقیقت اس پھل میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔
100 گرام کھجوروں سے جسم کو کاپر، میگیشم، مینگینیز، پوٹاشیم، وٹامن بی 6، فائبر اور آئرن سمیت متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں۔
امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے کھجوروں کے استعمال سے صحت کو ہونے والے 6 فوائد کے بارے میں بتایا ہے جو درج ذیل ہیں۔
معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے
تحقیقی رپورٹس میں فائبر سے صحت کو ہونے والے فوائد کو ثابت کیا گیا ہے۔
اس پھل کو کھانے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے، قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
کھجوروں میں ایسے نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر خلیات کو مضر مواد سے تحفظ فراہم کرتے ہی