منظوری نہ ملنے پر 40 نئی رجسٹرڈ ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں
Web Desk
20 July 2026
وفاقی حکومت سے قیمتوں کی حتمی منظوری التوا کا شکار ہونے کے باعث کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض اور شدید انفیکشنز کی 40 نئی رجسٹرڈ ادویات تاحال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق ان ادویات کی قیمتوں کے تعین کی تمام تر سفارشات کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہیں، جس کی منظوری کے بعد ہی ان کی قانونی فروخت ممکن ہو سکے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزارتِ صحت نے وضاحت کی ہے کہ یہ معاملہ موجودہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نہیں بلکہ بالکل نئی ادویات کے نرخ مقرر کرنے کا ہے، جبکہ اس سے قبل 35 نئی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ادویات کی مارکیٹ میں عدم دستیابی کے باعث مریض مہنگی، غیر رجسٹرڈ یا اسمل شدہ ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، جس پر فارما انڈسٹری اور کیمسٹ تنظیموں نے وفاقی حکومت سے فوری قیمتوں کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026
وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے
14 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026