LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

تیسری بین الاقوامی فوڈ ایگ نمائش 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں 27 نومبر تک جاری

Web Desk

26 November 2025

پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم کے طور پر تیسری بین الاقوامی فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں 27 نومبر تک جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات کے تحت زرعی شعبہ تیزی سے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی طرف بڑھ رہا ہے۔

نمائش میں 350 سے زائد پاکستانی برآمدکنندگان ہارویسٹنگ انوویشن کے عنوان کے تحت اپنی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات پیش کر رہے ہیں، جبکہ 80 ممالک سے 800 سے زائد بین الاقوامی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ دنیا بھر سے 300 سے زائد درآمد کنندگان بھی اس نمائش کا حصہ ہیں، جن میں یورپ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، روس اور خلیجی ممالک شامل ہیں۔
توقع ہے کہ تین روزہ نمائش کے دوران ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کا کاروباری حجم پیدا ہوگا۔ اس موقع پر 9 اعلیٰ سطح کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی جبکہ کاروباری نمائندوں کے درمیان براہِ راست B2B ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
فوڈ ایگ نمائش پاکستان کی زرعی پیداوار، برآمدات اور عالمی کاروباری روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
صرف تین برسوں میں، فوڈ ایگ پاکستان اور خطے کا سب سے اہم فوڈ ٹریڈ پلیٹ فارم بن چکا ہے