پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ
Web Desk
15 January 2026
اسلام آباد: پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق یہ اضافہ ادارہ جاتی اصلاحات، شفاف ریگولیٹری نظام اور ڈیجیٹل اقدامات کا براہِ راست نتیجہ ہے۔
ڈریپ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ مؤثر ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی ہے، جبکہ ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد حصہ ڈیجیٹل ہو چکا ہے اور مارچ تک اسے 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آن لائن میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن، ای آفس اور ون ونڈو سہولت جیسے اقدامات سے تاخیر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہو کر 10 دن رہ گیا ہے، جبکہ ایف ایس سی اور سی او پی پی جیسے سرٹیفکیٹس اب 30 دن کے بجائے صرف 5 دن میں جاری کیے جا رہے ہیں۔
ڈریپ کے مطابق میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا دورانیہ بھی کم ہو کر تقریباً 20 دن رہ گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دواسازی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت، نئی تھراپیز اور کینسر سے متعلق مصنوعات کے لیے تیز رفتار منظوری کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر کوالٹی کنٹرول لیبارٹری نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے، قومی ویکسین پالیسی کا مسودہ تیار ہو چکا ہے اور مقامی سطح پر اے پی آئی کی تیاری کے لیے روڈمیپ پر کام جاری ہے۔
ڈریپ کے مطابق وزیر اعظم نے دسمبر 2025 میں ادارے کو اصلاحات پر شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ”ریفارم چیمپئن ایوارڈ“ سے نوازا تھا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
26 October 2026
فرانس: شمونڈا وائرس سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس ، مریض ہلاک
25 October 2026
پاکستان میں تین دہائیوں میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ہوئی: عائشہ رضا فاروق
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026
لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق
24 October 2026
عطائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق، ملزم گرفتار
23 October 2026
پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز دستیاب نہ ہو سکیں
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026