31 ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا لاہور میں آغاز
Web Desk
23 November 2025
لاہور ایکسپو سنٹر میں 31 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز کا افتتاح پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹر شیخ شفیق جوکھوالا نے کیا۔
نمائش میں دنیا بھر سے دو ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان اور متعدد بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔ اس سال 57 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کی آمد، 15 سے زائد ممالک کی شمولیت اور 300 ملین ڈالر تک کے آن سائٹ کاروباری مواقع کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوا۔ رواں سال کی نمائش میں ٹیکسٹائل 4.0، اسمارٹ فیکٹریز، ڈیجیٹل آٹومیشن اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کو خصوصی طور پر نمایاں کیا گیا۔
ڈے 1 پر ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 کا بھی آغاز ہوا جس کا موضوع تھا: “ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ: پاکستان کے ٹیکسٹائل مستقبل کی نئی جہت”. کانفرنس میں عالمی ماہرین اور پالیسی سازوں نے قابلِ تجدید توانائی، سرکلر اکانومی اور پائیدار ٹیکسٹائل کے جدید رجحانات پر مبنی سیشنز کے ساتھ دن کا اختتام کیا
متعلقہ عنوانات
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
4 October 2026
لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ
4 October 2026
چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال
4 October 2026