LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

2025 میں 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک گئے

Web Desk

9 January 2026

اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کا تازہ ڈیٹا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی روزگار کے لیے مختلف ممالک گئے، جبکہ سال 2024 میں یہ تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 381 تھی۔

دستاویزات کے مطابق 2025 میں بیرون ملک جانے والوں میں 5 ہزار 659 اکاؤنٹنٹس، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار 795 ڈاکٹر، 5 ہزار 946 انجینیئرز، 1 ہزار 640 نرسز اور 1 ہزار 725 اساتذہ شامل ہیں۔ اسی طرح 1 لاکھ 63 ہزار 718 ڈرائیور، 6 ہزار 475 الیکٹریشن، 4 لاکھ 65 ہزار 138 مزدور اور 5 ہزار 700 مستری بھی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 12 ہزار 703 ٹیکنیشنز، 11 ہزار 777 مینیجرز، 2 ہزار 306 پلمبرز اور 2 ہزار 27 ویٹرز نے بھی بیرون ملک ملازمت اختیار کی۔ مجموعی طور پر 18 ہزار 352 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 13 ہزار 657 انتہائی ہنرمند، 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند، 42 ہزار 257 نیم ہنرمند اور 4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند افراد بیرون ملک گئے۔

ملکوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی سعودی عرب گئے، جبکہ 52 ہزار 664 متحدہ عرب امارات، 68 ہزار 376 قطر، 37 ہزار 726 بحرین اور 6 ہزار 590 کویت گئے۔ دیگر ممالک میں جنوبی کوریا (39)، امریکا (1005)، برطانیہ (4355)، جرمنی (984)، اٹلی (813)، چین (2230)، جاپان (2210) اور رومانیہ (1109) شامل ہیں۔