LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

نومبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمد

Web Desk

16 December 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2025ء کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (RDA) میں 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے آنے والی مجموعی رقوم 11 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں سے اب تک 7 ارب 39 کروڑ ڈالر پاکستان میں مختلف مدات میں استعمال ہو چکے ہیں، جبکہ 1 ارب 92 کروڑ ڈالر کا منافع بیرونِ ملک منتقل کیا گیا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر مجموعی واجب الادا ذمہ داری 2 ارب 19 کروڑ ڈالر ہے۔مرکزی بینک کے مطابق روایتی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے ذریعے 49 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی، جبکہ اسلامی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے ذریعے 1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اسی طرح روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی گئی۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نومبر 2025ء کے دوران 9 ہزار 572 نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 83 ہزار 37 ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحان کی عکاسی کر رہے ہیں۔