اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ
Web Desk
6 November 2025
نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں، مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔
ترلائی سے 3، جی 7 اور ترامڑی سے 2، ای 11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے، ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔
مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔
1062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں، 22 کنفرم مریضوں کے گھروں اور 1073 اطراف کے گھروں میں سپرے کیا گیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈی ایچ ایس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ مہم جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026
فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
9 September 2026
برطانیہ: فلاحی اداروں کیلئے عطیہ جمع کرنیوالے بے گھر پیانسٹ کو بالآخر گھر مل گیا
9 September 2026
ہارٹ سرجری کے بعد مریض حیران کن طور پر جِلد کے کینسر سے صحتیاب
9 September 2026